وینسم کالج ڈیرہ میں اصلاحی سٹیج ڈرامہ پیش کیا گیا،

ڈیرہ اسماعیل خان(نثار بیٹنی سے) گزشتہ روز یونیورسٹی وینسم کالج میں تعلیم کی اہمیت اجاگر کرنے اور طلباء میں تعلیم سے محبت پیدا کرنے کی غرض سے ایک اصلاحی سٹیج ڈرامے کا اہتمام کیا گیا، ڈرامے کا نام علم کی روشنی تھا جس میں پشاور کے معروف اداکار باطن فاروقی اور ان کی ٹیم نے پرفارم کیا، اصلاحی ڈرامے کے لیے منعقدہ اس تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر گومل یونیورسٹی ڈاکٹر شکیب اللہ تھےجبکہ اس موقع پر یونیورسٹی وینسم کالج کے پرنسپل سردار فتح خان سلیمان خیل اور کالج ھذا کا میل اور فیمیل سٹاف موجود تھا، اس موقع پر کثیر تعداد میں وینسم کالج اور دیگر پرائیویٹ سکولوں اور کالجوں کے طلبہ نے اصلاحی ڈرامے کی تقریب میں شرکت کی، معروف اداکار باطن فاروقی اور ان کی ٹیم نے سٹیج ڈرامے کے ذریعے بچوں میں تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیااور علم روشنی ہے اس حوالے سے خاکہ پیش کیا، یونیورسٹی وینسم کالج میں منعقدہ اصلاحی ڈرامہ تقریب کو وینسم کالج کے بچوں نے بیحد پسند کیا، تقریب کے آخر میں وینسم کالج کے پرنسپل سردار فتح خان سلیمان خیل نے پشاور سے آئی فنکار ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کے اصلاحی ڈرامے سے یہاں کے طلباء نے بہت کچھ سیکھا ہو گا، انہوں نے بچوں کے شوق و ولولے کو سراہا اور ان پر زور دیا کہ وہ تعلیم حاصل کریں اور ملک کے مفید شہری بنیں، سردار فتح خان سلیمان خیل نے باطن فاروقی اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور اصلاح کے پیرائے میں بہترین ڈرامہ پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا

To be continued